کاروار:28/ جولائی(ایس او نیوز)بھارتیہ حقوق انسانی کمیٹی کی اترکنڑا ضلعی حقوق انسانی کمیٹی کی شاخ کا بدھ کو شہر کے دیویکر کامرس کالج میں منعقدہ پروگرام میں افتتاح کیا گیا ۔
ریاست کرناٹکا حقوق انسانی کمیشن کے آئی جی پی آلوک کمار نے ضلع کمیٹی کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانی وسائل کی مضبوطی کے لئے حقوق انسانی کی حفاظت لازمی ہے۔ حقوق انسانی کو لے کر عالمی سطح پر غورو فکر کیا جاتا رہاہے۔ عوام کو لازماً بنیاد ی سہولیات ملنی چاہئے۔ دیہی عوام ، درج فہرست طبقات کو سہولیات سے محروم رکھنا بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی گردانی جائے گی۔ ریاست کے دیگر اضلاع سے اترکنڑا ضلع کا موازنہ کریں تو یہاں حقوق انسانی کی پامالی سمجھا جائے گا۔اس موقع پر آئی جی پی آلوک کمار نے کالج طلبا کے ساتھ گفتگوکرتےہوئے ان کے سوالات کا جواب اور کئی ایک مسائل کی وضاحت کی۔ مہمان خصوصی کےطورپر وکیل ایس پی کامت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماج میں انسانی حقوق کے متعلق بیداری ہونےکے باوجود بچہ مزدوری بےتحاشہ جاری وساری ہے۔ بچہ مزدور ی کے ازالہ کے بغیر حقوق انسانی تحفظ ناممکن ہے۔ حقوق انسانی قومی کمیٹی کےانتظامی کمیٹی کے صدر سانڈلی کنک راج ، ریاستی انتظامی کمیٹی کے سکریٹری کے ایس شیو راج اور شیموگہ ضلع کمیٹی کے صدر سنتوش بیلکیرے نے بھی خطاب کیا۔
قومی حقوق انسانی کمیٹی کے صدر رابرٹ دیسوزا نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ حقوق انسانی کے تحفظ اور حقوق کے متعلق عوام میں بیداری پید اکرنےکا کام ہوناہے، جہاں بھی حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے معاملات پیش آتے ہیں ایسے معاملات دوستانہ ماحول میں حل کرنےکی کوشش کریں۔ ڈائس پر دیویکر کامرس کالج کے پرنسپال ڈاکٹر بی ایچ نایک، کمیٹی کے ضلعی صدر وجئے کمار آر نایک، جنرل سکریٹری ناگراج نایک موجود تھے۔ بسوراج نے استقبال کیا تو اشونی اور سواتی نے پرارتھنا کی، پروفیسر موہن بھٹ نے نظامت کی۔
ضلعی حقوق انسانی کمیٹی میں 11ممبران :اترکنڑا ضلعی سطح پر تشکیل دی گئی نئی بھارتیہ حقوق انسانی کمیٹی 11ممبران پر مشتمل ہوگی۔ قومی صدر رابرٹ ڈیسوزانے کمیٹی کے عہدیداران اور ممبرا ن کو حلف کی خواندگی کرائی ۔ عہدیداران کی تفصیل اس طرح ہے۔
صدر:وجئے کمار آر نائک ،کاروار۔ نائب صدر :ڈاکٹر راگھویندرا ایس کامت ، سرسی ۔ جنرل سکریٹری :ناگراج نایک، کاروار۔ جوائنٹ سکریٹری : بسوراج اوشی مٹھ ، منڈگوڈ۔ خازن :روی کمار پی نائک ، کمٹہ۔
ایگزکیٹوممبران :ڈاکٹر سورج ہیگڈے ، کاروار۔ جئے دیو نیلکنی سرسی۔ اے اے شیخ ، یلاپور۔ ایس کے شانبھاگ ، کمٹہ۔ یوگیش پاٹل ، سرسی۔ رابطہ افسر دیوانند آر سی، ڈانڈیلی۔